مہر خبررساں ایجنسی نے اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے تین یورپی ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں انھوں نےمشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق تین یورپی ممالک فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے رہنماؤں انجلامرکل ، تھریسامے اور میکرون نے مشترکہ اعلامیہ میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کی ہے ۔ تینوں یورپی ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھیں گے۔ یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر عمل کرنے سے خطے اور عالمی سطح پر امن برقرار کرنے میں مدد ملےگی۔ تینوں ممالک کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشترکہ معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیرکہ نے بین الاقوامی معاہدے کے خلاف ورزی کرکے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ قابل اطمینان نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ